Monday, October 22, 2018
پاکستاننیوز

اسدعمر کے حلقے این اے 54اسلام آباد میں دوبارہ انتخابات؟ بڑا قدم اٹھا لیا گیا

35views

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )این اے 54اسلام آباد میں دوبارہ انتخاب کیلئے ہارنے والے امیدوار راجہ عمران اشرف نے درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 54اسلام آباد میں جس سے تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کامیاب قرار پائے ہیں میں ہارنے والے امیدوار راجہ عمران اشرف نےدوبارہ انتخاب کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ راجہ عمران اشرف نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نہ ہی فارم 45دیا گیا اور نہ ہی انتخابی نتیجہ دیر سے دینے کی کوئی وجہ بتائی گئی ہے جب کہ راجہ عمران اشرف نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کی استدعا کی ہے۔

Leave a Response