Wednesday, August 21, 2019
صحت

پھل سبزی تازہ رکھیے؛ وہ بھی ریفریجیریٹر کے بغیر

182views

دور جدید میں ٹیکنالوجی بے پناہ ترقی کر چکی ہے تاہم حال ہی میں پھل اور سبزی ریفریجریٹر کے بغیر دیر تک تازہ رکھنے کا طریقہ ایجاد ہوگیا ہے۔

پھر اور سبزی زیادہ دیر تک محفوظ کرنا بے حد کٹھن کام ہے کیونکہ ان میں بیکٹریا جنم لے لیتے ہیں جس سے وہ گلنے سڑنے لگتے ہیں۔ ریفریجریٹ کرنے سے گلنے سڑنے کا عمل سست تو ہو سکتا ہے مگر اسے روکنا ناممکن ہے۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہ کیلے، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کو تادیر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اب ایک امریکی کمپنی، اپیل(apeel) نے ایک ایسا طریقہ کار ایجاد کیا ہے جس میں اناج سے تیل نکالنے کے بعد ان کے سفوف کا محلول سبزیوں اور پھلوں پر لگانے سے ان کی نمی برقرار رہتی ہے اور ان میں بیکٹریا داخل نہیں ہونے دیتی۔ ایف ڈی اے کے مطابق یہ طریقہ کار مصنوعی طور پر اگائے جانے والی فصلوں، پھل اور اجناس کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔

Leave a Response