Friday, August 17, 2018
اسپورٹس

ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض اداکریں، کھلاڑیوں کی عوام سے اپیل

5views

قومی کرکٹ اسٹارز نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض اداکریں۔

حالیہ انتخابات ملکی سیاست میں بہت اہم تصور کیے جارہے ہیں جس میں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے اور کھلاڑی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ ووٹ لازمی دیں کیوں کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فرض ہے لہٰذا ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض ادا کریں۔

محمد حفیظ
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے عوام سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ محمد حفیظ نے کہا’’میں آپ سب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ 25 جولائی 2018 الیکشن والے دن اپنے قومی فرض کو ادا کریں، جو بھی امیدواراورسیاسی جماعت آپ کو پاکستان کے حق میں بہتر لگتی ہے اس کے حق میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور پاکستان کے بہترمستقبل میں اپنا کردار اداکریں۔

شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس بھی پیچھے نہ رہے اور الیکشن کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے عوام سے سوال پوچھا، کیا آپ کو لگتا ہے عمران خان ہمارے مستقبل کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں؟ لیکن آپ سب باہر نکلیں، ووٹ کاسٹ کریں اور ہم سب کا مستقبل ایک منتخب اور صحیح امیدوار کے ہاتھ میں دیں۔

وقار یونس

سابق قومی کھلاڑی وقار یونس نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کسی کو بھی آپ کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں ہے اور ہمارے ملک کو اسی ایمانداری اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی تھی کہ الیکشن کے بعد عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں جس سے ملک وقوم کی ترقی ممکن ہوسکے۔

Leave a Response

error: Content is protected !!