Wednesday, June 19, 2019
پاکستاننیوز

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

67views

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129.70 سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈالر 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

Source: Express News

Leave a Response